پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 2015 میں کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی

منگل 8 اپریل 2014 01:05

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 2015 میں کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل ٹور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چئرمین پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل دورہ سری لنکا کی نوید سنائی ہے ، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ ستمبراور دسمبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز شیڈول ہیں جو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائیں گی۔

چیرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ 2015 بھی متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی جس میں قومی کرکٹرز کے علاوہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔