گاڈزیلا پھر تباہی مچانے کیلئے تیار‘ نیا مکمل ٹریلر جاری‘ فلم 16 مئی کو ریلیز ہوگی

منگل 8 اپریل 2014 00:04

گاڈزیلا پھر تباہی مچانے کیلئے تیار‘ نیا مکمل ٹریلر جاری‘ فلم 16 مئی ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) خطرناک مونسٹر گاڈزیلاایک بار پھر تباہی مچانے آرہا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم"گاڈزیلا"کانیا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میںآ رون ٹیلر جانسن،الزبتھ اولسن،برائن کرینسٹان،ڈیوڈاسٹریتھرن اورسیلی ہاکنز اہم کردار اداکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔16کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن مونسٹر فلم گاڈزیلا وارنر برادرز کے تحت رواں سال16مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :