بلاول بھٹو زرداری نے اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم کے ارکان کوبلاول ہاؤس میں مدعو کرکے مبارکباد دی، میراڈونا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ، بلاول بھٹو

منگل 8 اپریل 2014 23:20

بلاول بھٹو زرداری نے اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم کے ارکان کوبلاول ہاؤس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم کے ارکان کو منگل کے روز بلاول ہاؤس میں مدعو کیا اور ہر کھلاڑی کو خود مل کر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستانی ہیروز کو بتایا کہ انہوں نے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیگر میراڈونا کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ فٹبال کو ملک میں فروغ دیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری، رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، جمیل سومرو، شیری رحمن، قادر پٹیل، شرمیلا فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ٹیم کے ارکان نے بلاول ہاؤس آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ورلڈ کپ میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کے لئے مزید اعزازات حاصل کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے انقلابی پالیسیاں مرتب کررہی ہے۔ انہوں نے ہر کھلاڑی کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔