طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی میں اموات کی تعداد بیس سے تجاوز کرگئی،جنوبی وزیرستان سے شروع ہونے والی لڑائی کا دائرہ قبائلی علاقوں تک پھیل گیا، تحریک طالبان کے اہم لیڈر مسلح گروپوں کے درمیان مصالحت کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے

منگل 8 اپریل 2014 22:54

طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی میں اموات کی تعداد بیس سے تجاوز کرگئی،جنوبی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) طالبان گروپوں کے درمیان لڑائی میں اموات کی تعداد بیس سے تجاوز کرگئی، جنوبی وزیرستان سے شروع ہونے والی لڑائی کا دائرہ دیگر قبائلی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طالبان دھڑوں نے حلیف گروپوں سے اسلحہ منگوانا شروع کردیا ہے، دونوں گروپ ایک دوسرے کیخلاف چھپ کر حملے کر رہے ہیں تازہ اطلاعات کے مطابق لڑائی میں اب تک 20 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔دوسری جانب تحریک طالبان کے اہم لیڈر مسلح گروپوں کے درمیان مصالحت کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت طالبان کی ساری توجہ مذاکرات کے بجائے داخلی مسائل پر مرکوز ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :