بلوچ عوام کو قومی دہارے میں شامل کرنا حکومت کی ترجیحات کا بنیادی عنصر ہے،ممنون حسین ،بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا،مخلوط حکومت عوام کی بلاامتیازخدمت کررہی ہے،ناراض بلوچوں سے بات چیت کرکے قومی دھارے میں لایاجائے،صدرکوبلوچستان حکومت کی کارکردگی بارے بریفنگ
منگل 8 اپریل 2014 22:49
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کو قومی دہارے میں شامل کرنا حکومت کی ترجیحات کا بنیادی عنصر ہے اور وفاق کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں امن وخوشحالی کو یقینی بنایا جائے اور جلد از جلد بلوچستان کو ترقی دیکر دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شام کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا ۔
ملاقات میں بلوچستان حکومت کے انتظامیہ معاملات صوبے میں سیکورٹی کیلئے حکومتی ترجیحات وسیکورٹی ادارے کی کارکردگی وصوبے میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار اور بلوچستان کی اہم سیاسی ایشو پر تفصیلی بات چیت ہوئی صوبائی وزیر اطلاعات وقانون وپارلیمانی امور اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء عبدالرحیم زیارتوال ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 10ماہ کی کوششوں کی بدولت صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں 33فیصد بہتری آئی ہے انہوں نے بلوچستان حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں مخلوط حکومت قائم ہے اور ہم بلا امتیاز عوام کی خدمت کررہے ہیں کیونکہ عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے ہم عوام کے معیار پر پورا ااتر نے کی بھر پور کوشش کرینگے صدر مملکت نے کہاکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دہارے میں لایا جائے اور ان سے بات چیت کی جائے کیونکہ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں وفاقی حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ جو بلوچ بھائی ناراض ہے انہیں قومی دہارے میں شامل کیا جائے یہ حکومت کی اولین کوشش ہے تاکہ وہ بھی بلوچستان کی ترقی میں حصہ لیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.