لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس22.72پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5389.78 پربندہوا

منگل 8 اپریل 2014 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس22.72پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5389.78 پربندہوا ۔ مجموعی طور پر108کمپنیوں کا کاروبارہوا۔32کمپنیوں کے حصص میں اضافہ18کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ58کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل38لاکھ20 ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ7لاکھ25ہزار500حصص۔ لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈکے6لاکھ حِصص۔ جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4 لاکھ91 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت9.20روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.45 روپے کم ہو گئی۔