یوکرائن کی پارلیمنٹ میں ارکان آپس میں گتھم گتھا،چارزخمی ہوگئے،ایوان میں کریمیاکی علیحدگی پر بحث جاری تھی اس دوران قوم پرست ارکان لڑپڑے،مکوں اورگھونسوں کا استعمال

منگل 8 اپریل 2014 20:36

یوکرائن کی پارلیمنٹ میں ارکان آپس میں گتھم گتھا،چارزخمی ہوگئے،ایوان ..

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) یوکرائن کی پارلیمنٹ میں ارکان حسب رویت ایک مرتبہ پھر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اورلاتوں اورگھونسوں کا آزادانہ استعمال کیاجس کے نتیجے میں چارارکان زخمی ہوگئے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کریمیا کی یوکرائن سے علیحد گی اور روس سے الحاق کے بعد ملک کے مزید مشرقی حصوں میں آزادی کی تحریکوں نے زور پکڑلیا ہے ، حالات کے پیش نظر دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں بحث جاری تھی کہ اس دوران قوم پرست جماعت کے ارکان کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی پر روس کا آلہ کار ہونے کا الزام لگایا گیا،ابھی کمیونسٹ پارٹی کا رکن الزامات کا جواب ہی دے رہا تھا کہ دو قوم پرست ارکان سے اس کی تو تکار ہوگئی، صورت حال کو دیکھتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی کے ارکان بھی وہاں پہنچ گئے اور پھر دونوں جماعتوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر گھونسوں ، مکوں اور لاتوں کی بارش کی،یادرہے کہ یوکرین کی پارلیمنٹ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس طرح کے واقعات پہلے بھی کئی مرتبہ ہوچکے ہیں اورمتعددارکان زخمی ہوکر اسپتالوں میں جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :