بھارت،امیگریشن افسرپر تشددکے الزام میں تین اسرائیلی سفارتکارگرفتار،تینوں سفارتکار کھٹمنڈو روانہ ہورہے تھے،فوجداری مقدمہ درج کرکے تھانے منتقل کردیا،پولیس

منگل 8 اپریل 2014 20:16

بھارت،امیگریشن افسرپر تشددکے الزام میں تین اسرائیلی سفارتکارگرفتار،تینوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیل کے تین سفارت کاروں کے خلاف اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرایک امیگریشن افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کرلیا گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق امیگریشن افسر پر تشدد کا واقعہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل تین پر پیش آیا اور یہ تینوں اسرائیلی سفارت کار نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے لیے روانہ ہورہے تھے، پولیس کے مطابق ان تینوں نوجوان سفارت کاروں کو امیگریشن ضوابط کی تکمیل کیلئے انتظار کرنا پڑا تھا کیونکہ کاؤنٹر پر کافی رش تھا،تینوں اسرائیلی سفارت کار اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے سوم ویر نام کے امیگریشن افسر کے کاؤنٹر پر آئے اور ان سے کہا کہ وہ انھیں جلد فارغ کردیں لیکن ایک اسرائیلی سفارت کار کے بہ قول سوم ویر سست روی سے کام کر رہے تھے اس پر ان دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی اور اسرائیلی سفارت کار نے سوم ویر کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا اور دیگر دو نے انھیں دھکے دیے،ایئر پورٹ حکام نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی جو فوری طور پر وہاں پہنچ گئی، ان تینوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ وہ اسرائیلی سفارت کار ہیں اور سفارتی مشن پر کٹھمنڈو روانہ ہورہے ہیں،تینوں اسرائیلی سفارت کاروں کے خلاف شکایت پر پولیس نے فوجداری مقدمہ درج کر لیا اور نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی گئی،ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 186 اور 332 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دونوں دفعات کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری ملازم کو زبردستی اس کے فرائض کی انجام دہی سے روکنے سے متعلق ہیں،اس واقعہ سے متعلق مزید کارروائی کے بارے میں ایک سوال پر ڈپٹی کمشنر پولیس (آئی جی آئی ایئر پورٹ)ایم آئی حیدر نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :