انصاف کانعرہ لگانے والوں نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی، چوہدری شجاعت

منگل 8 اپریل 2014 20:09

انصاف کانعرہ لگانے والوں نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی، چوہدری شجاعت

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ووٹوں سے نہیں بلکہ دھاندلی سے ہرایاگیا۔انصاف کانعرہ لگانے والوں نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی۔پشاور میں پارٹی کے صوبائی صدر انتخاب چمکنی کی رہائش گاہ پرپارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ عام انتخابات میں اگر ووٹوں سے ہارے ہوتے تو دکھ نہ ہوتا لیکن ہمارے ساتھ ہاتھ کیاگیا۔

انصاف کانعرہ لگانے والوں نے ہمارے ساتھ ناانصافی کی۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھا کہ اس وقت قومی اسمبلی میں اپوزیشن کانہ ہوناعوام کی بدقسمتی ہے قومی اسمبلی میں فرینڈلی اپوزیشن ہے عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کاکردار اداکریں۔مذاکرات کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں چاہتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں اورملک میں امن آئے لیکن آٹھ سے اس میں کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی۔اس موقع پر پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ق لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سیدکاکہناتھا کہ مخلص کارکن ابھی پارٹی میں موجود ہیں وقت آگیا ہے کہ ق لیگ کو دوبارہ منظم کیاجائے۔ان کاکہناتھا کہ پارٹی کو صوبوں کی سطح پر منظم کریں گے

متعلقہ عنوان :