وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کیلئے واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج نظام بہتر بنانے کے پروگرام کی منظوری دیدی،واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج نظام کے متعلق مستقبل کی ضروریات مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے‘ محمد شہباز شریف،واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج نظام کو بہتر بنانے کے پروگرام پر مرحلہ وار تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا،عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، منصوبے پر موثر عملدرآمد کیلئے علیحدہ کمپنی بنانے کی ہدایت
منگل 8 اپریل 2014 20:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے پانچ بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کیلئے واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج نظام بہتر بنانے کے مرحلہ وار پروگرام کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت منگل کے روز ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے بڑے شہروں میں واٹر سپلائی، ڈرینج اینڈ سیوریج سسٹم بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایم این اے حمزہ شہباز، صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک، ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، وحید گل، وائس چیئرمین ایل ڈی اے خواجہ احمد حسان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر و ڈی سی او لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے پانچ بڑے شہروں میں واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج نظام کے حوالے سے مستقبل کی ضروریات مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جائے۔
واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج نظام کو بہتر بنانے کے پروگرام پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اس پروگرام کو بھی تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اس ضمن میں مختصر، وسط مدت اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر موثر عملدرآمد کیلئے علیحدہ کمپنی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں جوہرٹاؤن، تاج پورہ اور شادباغ میں واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آبادی کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے ڈرینج نظام کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ڈرینوں کی صفائی کا کام فی الفور شروع کیا جائے۔ مون سون کی آمد سے قبل متعلقہ ادارے نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل رکھیں۔ موسم برسات کے دوران پانی کھڑا ہونے کی شکایت ملی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کے دوران کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی جی ایل ڈی اے نے واٹر سپلائی، ڈرینج اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.