خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت ، لائیو سٹاک اور امداد باہمی کا اجلاس ،معلومات اور سہولیات کیساتھ ساتھ کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی کی ضرورت پرزوردیاگیا

منگل 8 اپریل 2014 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت ، لائیو سٹاک اور امداد باہمی کا ایک اجلاس صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور میں منگل کے روز منعقد ہوا اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی محمود خان ، ضیاء الله بنگش ، جمشید خان ، سکندر حیات خان شیرپاؤ ، خالد خان اور خاتون رکن رقیہ حنا سپیشل سیکرٹری زراعت عثمان یعقوب ، ڈپٹی سیکرٹری قانون مسعود الحسن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قائمہ کمیٹی کو ایگریکلچر ریسٹ ہاؤس ایبٹ آباد میں پچھلے دو ماہ کے دوران قیام پذیر مہمانوں کی تفصیلات اور ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ترناب فارم میں جنوری 2013ء سے اب تک بھرتیوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں ۔ اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ زراعت ایک اہم شعبہ ہے اور دیگر معلومات اور سہولیات کے ساتھ ساتھ کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ اس سے کسان بھر پور فائدہ اٹھا سکیں چیئرمین نے سپیشل سیکرٹری کے اگلے اجلاس میں محکمہ زراعت کے رواں اور آنے والے پروجیکٹس اور ان کے فنڈ ز کے بارے میں تفصیلات اور جعلی ادویات او رکھادوں کے ضمن میں دائر ایف آئی آر سمیت دیگر تفصیلات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :