پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاورمیں ہوئی ،وزیراعلی خیبر پختونخوا ،وزراء اور ججز کی شرکت ،چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل پشاور ہائیکورٹ کے 23 ویں چیف جسٹس ہیں،گورنرخیبرپختونخواانجینئرشوکت اللہ نے حلف لیا

منگل 8 اپریل 2014 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) پشاور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس کے حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاورمیں ہوئی جس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ سمیت سینئر صوبائی وزیر سراج الحق سپیکر اسد قیصر اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز سمیت وکلا برادری نے شرکت کی گورنر انجنیئر شوکت اللہ نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف لیا چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل پشاور ہائیکورٹ کے تیئسویں چیف جسٹس ہیں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے مظہر عالم میاں خیل نے چیف جسٹس فصیح الملک کی ریٹائرمنٹ چیف جسٹس پشاور ہائیکور ٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیاحلف برداری کے موقع پر گورنر ہاؤس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔