حکومت کو دی گئی فہرست میں سے کوئی ساتھی رہا نہیں ہوا: طالبان

منگل 8 اپریل 2014 19:19

حکومت کو دی گئی فہرست میں سے کوئی ساتھی رہا نہیں ہوا: طالبان

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی اور پیس زون سے متعلق حکومت کی جانب سے پیش رفت نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ غیر عسکری قیدیوں کو غیر مشروط رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل کو سنجیدگی سے لیا ہے لیکن اس کے باوجود ملک بھر میں ہمارے ساتھیوں کیخلاف کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔

ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی اور پیس زون سے متعلق حکومت کی جانب سے پیش رفت نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت کو دی گئی فہرست میں سے کوئی ساتھی رہا نہیں ہوا۔ حکومت مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ غیر عسکری قیدیوں کو غیر مشروط رہا کیا جائے۔ فری پیس زون قائم کیا جائے تاکہ مذاکراتی کمیٹیوں کو آنے جانے میں آسانی ہو۔