چھوٹے تاجروں کی معاونت کیلئے خصوصی ٹول کٹ کا آغازکردیا گیا

منگل 8 اپریل 2014 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) بنک الفلاح اور آئی ایف سی نے پاکستان میں چھوٹے تاجروں کی معاونت کے لئے خصوصی ٹول کٹ کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے مقامی کلب میں ہونے والی تقریب کے دوران بنک الفلاح کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف باجوہ نے کہا کہ ایس ایم ایز کو چھوٹ اور درمیانے درجے کے کاروبار شروع کرنے کی معلومات اور رہنمائی کی فراہمی کے لئے ٹول کٹ ایک کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کٹ کاروباری افراد کو مزید بااختیار اور اقتصادی ترقی کے قابل بنائے گی جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی سے ملک میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔