ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں اور فوریکس مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا

منگل 8 اپریل 2014 18:07

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء)ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں اور فوریکس مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی براڈ سیٹ انڈکس آف ایشیاء پسیفک شیئرز ایکس جاپان میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایشیاء کے مرکزی حصص بازار میں ٹوکیو کا نکی 225 انڈکس 1.1 فیصد ڈاؤن رہا۔ ٹوکیو فاریکس مارکیٹ میں منگل کو ڈالر عدم استحکام کا شکار رہا جبکہ ین کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ڈالر کی شرح تبادلہ گذشتہ ریٹ 103.09 ین کے مقابلے میں 102.90 ین رہی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ 141.45 ین اور 1.3743 ڈالر رہی۔