محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو گندم کی فصل سے کانگیاری سے متاثرہ پودے فوری نکالنے کی ہدایت کردی

منگل 8 اپریل 2014 18:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی فصل سے کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدہ معائنہ جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ زمیندار و کاشتکار بیمار پودوں کو نکال کر زمین میں دبانے میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ جرثومے کو کھیت میں پھیلنے سے روکا جا سکے اور کانگیاری سے بروقت بچاؤ بھی ممکن ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ فصل کے پکنے کے آخری مراحل میں گندم کی فصل پر چوہوں کا حملہ بھی ہو سکتاہے لہٰذا اس صورت میں چوہوں کی تلفی کیلئے زنک فاسفائیڈ کی گولیاں یا ڈیٹیا گیس کی ٹکیاں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیوں کے علاوہ کانگیاری و الے پودے بھی کاٹ کر انہیں شاپرز میں ڈال کر زمین میں گڑھا کھود کر دبائیں تاکہ وہ صحت مند پودوں کو متاثر نہ کرسکیں

متعلقہ عنوان :