قومی اسمبلی میں قومی فضائی نقل و حمل تحفظ بورڈ بل 2014ء پیش کر دیا گیا

منگل 8 اپریل 2014 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) قومی اسمبلی میں قومی فضائی نقل و حمل تحفظ بورڈ بل 2014ء پیش کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے تحریک پیش کی کہ قومی فضائی نقل و حمل تحفظ بورڈ بل 2014ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہونے والے خوفناک ہوائی حادثوں کی تحقیقات موثر انداز میں نہیں ہوئیں۔ بل کی منظوری سے محفوظ ہوائی سفر یقینی بنایا جا سکے گا۔ ایوان نے اس تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :