انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور محکمے کے اندر احتساب کیلئے قائم سیل انتہائی فعال کردار ادا کر رہے ہیں‘ ڈائریکٹر ایف آئی اے
منگل 8 اپریل 2014 16:24
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء)ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور محکمے کے اندر احتساب کیلئے دو سیل قائم کئے گئے ہیں جن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ممالک بھجوا کر انکی جمع پونجی لوٹنے والوں اور ان کا ساتھ دینے والے محکمے کے ملازمین سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور آٹھ ملازمین کے خلاف مقدمے کا اندراج اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹر ایف نے بتایا کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجوانے والے مانانوالہ میں الصادق ٹورز پر چھاپہ مار کر 14پاسپورٹ اور دو ملزما ن کو گرفتار کر لیا گیا جنہیں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے پاس کسی طرح کی کوئی قانونی دستاویز یا لائسنس نہیں تھا کہ وہ لوگوں کو باہر بھجوا سکیں او ربعد میں یہی لوگ بیرون ممالک کی جیلوں میں قید یا ڈی پورٹ کر دئیے جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ صرف ان ٹریولز ایجنسیز سے بیرون ممالک جانے کی دستاویزات اور ٹکٹس تیار کرائیں جو حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور اس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے امیگریشن ویجی لینس سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اورسفارتخانوں اور ائیر پورٹس کے عملے سے ملکر ایسے گروہوں کو پکڑا جارہا ہے جبکہ محکمے کے اندر احتساب کے لئے بھی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی سیل تشکیل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جو اہلکار کریمنل سر گرمیوں میں ملوث ہوں گے انہیں نہ صرف محکمے سے نکالیں گے بلکہ انکے خلاف مقدمات بھی درج کرائینگے اور غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران اور ملازمین کے خلاف محکمہ کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر آنیوالے تمام افسران اور اہلکاروں کو انکے محکموں میں واپس بھجوا دیا گیا ہے اب اگر کوئی آنا چاہے گا تو اسے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا ہونگے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.