کراچی میں سولجربازار میں لٹنے والے لاکرز کی تصاویر میڈیا نے حاصل کرلیں

منگل 8 اپریل 2014 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) سولجربازار میں لٹنے والے لاکرز کی تصاویر میڈیا نے حاصل کرلیں ،ڈی وی آر خراب ہونے کے باعث سی سی ٹی وی فوٹیج نہ بن سکی۔اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے سولجر بازار میں بنک ڈکیتی کی واردات کی تصاویر میڈیا نے حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بنک سے ملزمان باون لاکرز توڑ کر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ڈی وی آر یکم اپریل سے خراب تھا جس کے باعث سی سی ٹی وی فوٹیج نہ بن سکی۔ دوسری جانب واردات کے بعد لوگوں نے بینک کو غیرمحفوظ سمجھتے ہوئے لاکرز سے سامان واپس لے گئے۔پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ۔

متعلقہ عنوان :