لیگی ایم پی اے کے بھتیجوں کا ایلیٹ فورس کے جوانوں پر تشدد ، سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،دونوں فریقین طلب
منگل 8 اپریل 2014 16:12
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے ممبر پنجاب اسمبلی قیصر سندھو کے بھتیجوں نے عدالت میں ایلیٹ فورس کو جوانوں کو تشدد کا نشانا بنا ڈالا ،سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کوطلب کرلیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے قیصر سندھو کے بھتیجے سلمان اور عبداللہ ایک طالب علم کے اغواء کے کیس میں سیشن جج عمر شریف کی عدالت میں پیشی کے لئے آئے تھے کہ ایلیٹ فورس کے جوانوں خرم، جاوید اور فیصل نے انھیں عدالت کے احاطے میں رش لگانے سے منع کیا جس پر ایم پی اے کے بھتیجے آپے سے باہر ہو گئے اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایلیٹ فورس کے اہلکارون کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایم پی اے قیصر سندھو نے بتایا کہ ان کے بھتیجے عدالت کے باہر کھڑے تھے کہ ایلیٹ فورس کے جوانوں نے انھیں پیٹنا شروع کر دیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا کہنا تھا سلمان اور عبداللہ کو عدالت میں رش لگانے سے منع کیا جس پر انھوں نے پہلے گالم گلوچ کی اور پھر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانا بنایا۔ سیشن جج نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فریقین کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی دونوں ملزمان نے تھانہ پیپلز کنی کی حدود میں کامرس کالج میں فائرنگ کی تھی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کو ہی تبدیل کر دیا گیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.