آرمی چیف کا بیان جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ہے ، سیاسی قیادت کیلئے وارننگ کا تاثر غلط ہے ،عسکری ماہرین

منگل 8 اپریل 2014 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) عسکری ماہرین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان جوانوں کا مورال بلند کرنے کا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کیلئے وارننگ کا تاثر غلط ہے، پاک فوج سے متعلق بیانات دینے میں احتیاط سے کام لیا جائے۔ ایک انٹرویومیں مسعود شریف خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کا بیان وفاقی حکومت کو وارننگ نہیں، اسے سنگین نہیں سمجھنا چاہئے، جنرل راحیل شریف نے جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے بیان دیا، پرویز مشرف کے اے ایف آئی سی جانے پر کہا گیا کہ کمانڈو بھاگ گیا، ایسے بیانات کے اچھے اثرات نہیں پڑتے۔

مسعود شریف نے کہا کہ قومی اداروں کو تصادم کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہئے، فوجی اور سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیاں نہیں ہونی چاہئیں، پاک فوج ایک ادارے کے طور پر ملک و قوم کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سابق آرمی چیف و صدر کو عدالت میں بلوایا گیا جو انتہائی اہم ہے، جنرل راحیل شریف کا بیان وفاقی حکومت کو وارننگ نہیں، یہ فوجی جوانوں کا مورال بلند کرنے کیلئے ہے، ایس ایس جی دنیا کے بہترین کمانڈوز ہیں، پرویز مشرف کے اے ایف آئی سی جانے پر کہا گیا کہ کمانڈو بھاگ گیا، ایسی باتوں سے مثبت پیغام نہیں جاتا۔

بریگیڈیئر جنرل (ر) محمود شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر غیر ضروری بیانات سے فوج کے اندر جذبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، آرمی چیف اپنے جوانوں کے جذبات کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرتے رہتے ہیں، پاک فوج کو کسی بھی معاملے پر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :