جنوبی وزیرستان ، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ، متعدد زخمی

منگل 8 اپریل 2014 16:06

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین کے علاقے شگتو میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے، ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب ایک گروپ کے افراد گاڑی میں مکین کی جانب جارہے تھے کہ مخالف گروپ نے ان پر دھاوا بول دیاواقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔