ہنگو کے علاقے میں گھر کی چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق

منگل 8 اپریل 2014 16:06

ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) خیبرپختون خوا کے علاقے ہنگو کے علاقے میں گھر کی چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہنگو کے علاقے درہ منی خیل میں بارش کے باعث ایک گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ میں میاں بیوی اور ایک بیٹی موقع پر دم توڑ گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں افراد کی نعشیں ملبہ سے نکال لی ہیں۔