کشمور کے علاقے میں شدت پسندوں نے8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی ، کئی علاقوں کو گیس سپلائی معطل

منگل 8 اپریل 2014 16:04

کشمور کے علاقے میں شدت پسندوں نے8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے ..

کشمور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) کشمور کے علاقے میں شدت پسندوں نے8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے نواحی علاقے کرم پور میں شدت پسندوں نے 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ سے اڑا دی جس کے نتیجہ میں کرم پور سمیت متعدد قریبی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ گیس کے مطابق متاثرہ علاقے میں انجینئرز کی ٹیم روانہ کردی گئی اور جلد پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرکے گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :