پشاور ، ایک شخص کی نعش بر آمد ،گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، مقدمہ درج ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی

منگل 8 اپریل 2014 16:04

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقہ پخہ غلام سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی، جسے گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پخہ غلام کے علاقہ میں کھیتوں سے سے شفیع اللہ نامی شخص کی نعش ملی۔ مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیاگیا۔ مقتول کا تعلق ثمر باغ کے علاقہ سے ہے، جو گزشتہ شب لاپتہ ہوگیا تھا‘ قتل کا مقدمہ تھانہ پہاڑِ پوہ میں درج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :