ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست سے سبق سیکھنا ہوگا ، بریڈ ہاگ

منگل 8 اپریل 2014 14:00

ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست سے سبق سیکھنا ہوگا ، بریڈ ہاگ

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر کے بیٹسمین بریڈ ہگ نے کہاہے کہ ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں ہونے والی شکست سے سبق سیکھنا ہوگا ، آئندہ آنے والی سیریز کے لئے خود کو تیار کرنا ہوگا ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کی اس سے توقع کی جارہی تھی جس کا انہیں افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہمیں اس سے سبق سیکھنا چاہے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے مستقبل میں آنے والی سیریز کے لئے خود کو تیار کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی بھر پور کارکردگی دیکھائی تاہم قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب ہماری نظریں 2015 میں کھیلے جانے کرکٹ کے عالمی کپ پر ہیں ۔ اس اہم ایونٹ کے لئے ہمیں خود کو تیارکرنا ہوگا اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :