قومی ویمن سائیکلنگ چمپئن شپ آئندہ ماہ منعقد ہو گی

منگل 8 اپریل 2014 13:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف ) کے زیر اہتمام قومی ویمن سائیکلنگ چمپئن شپ مئی میں منعقد ہوگی۔ چمپئن شپ میں غیر ملکی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تاریخ کا اعلان غیر ملکی ٹیموں کی ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں دو روڈ ریسوں کا انعقاد کیا جائے گا، پہلی ریس لاہور سے سائیوال اور دوسری لاہور سے گجرات تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :