ایشیا کپ فسٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پانچ رکنی آسٹریلین ٹیم لاہور پہنچ گئی

منگل 8 اپریل 2014 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) ایشیا کپ فسٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پانچ رکنی آسٹریلین ٹیم لاہور پہنچ گئی،ٹورنامنٹ میں 5ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آسریلین ٹیم کا ستقبال پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری عثمان احمد نے کیا۔

(جاری ہے)

5 رکنی آسریلین ٹیم کی قیادت رافیل کر رہے ہیں۔اس موقع پر عثمان احمد نے بتایا کہ ایشیا کپ فسٹ بال ٹورنامنٹ ، انٹر نیشنل یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام ہورہا ہے جس میں پاکستان ، آسٹریلیا،نیپال،بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ دس اور گیارہ اپریل کو پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :