پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا ون ڈے اور ٹی20 کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ

منگل 8 اپریل 2014 13:53

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر کا ون ڈے اور ٹی20 کی الگ الگ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ون ڈے اور ٹی20 کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری کھلاڑیوں کا مینز ٹیم سے کوئی موازنہ نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بعض لوگ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر محمد حفیظ کی طرح مجھ سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، انھیں اس بات کی سمجھ ہونی چاہیے کہ ملک میں مینز اور ویمنز کرکٹ کے انفرااسٹرکچر میں زمین آسمان کا فرق ہے، ثناء میر نے کہا کہ ترقی کیلئے نچلی سطح پر کھیل کو فروغ دینا ہوگا، اس کے ساتھ ٹی20 اور ون ڈے کیلئے الگ الگ ٹیمیں بنائی جائیں تاکہ ہر پلیئر اس کی مناسبت سے اپنے آپ کو ڈھال سکے۔

متعلقہ عنوان :