فلم جٹ جیمز بو نڈ کیلئے راحت فتح علی کے گانے تیرا میرا ساتھ ہو کی ویڈیو جاری کر دی گئی

منگل 8 اپریل 2014 13:46

فلم جٹ جیمز بو نڈ کیلئے راحت فتح علی کے گانے تیرا میرا ساتھ ہو کی ویڈیو ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) بالی ووڈ کی فلم ویر میں دبنگ سلمان خان کی ہیروئن بن کراپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کر نے والی اداکارہ زرین خان کی انڈین پنجابی فلم جٹ جیمز بو نڈ کیلئے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے تیر امیرا ساتھ ہوکی وڈیو جاری کردی گئی ۔

(جاری ہے)

نغمہ نگار ایس ایم صادق کے تحریرکردہ تیر امیرا ساتھ ہو کے بولوں پر مبنی اس گانے کوراحت فتح علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جس کی وڈیو میں زرین خان اپنے ہیرو کے ساتھ رومانٹک موڈ میں نظر آرہی ہیں ۔ہدایتکارروہٹ جگراج کی اس فلم اس سال 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :