ایکس مین ، ڈیز آف فیوچر پاسٹ کانیاٹریلر جاری کردیا گیا

منگل 8 اپریل 2014 13:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کے سلسلے کی نئی فلم ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کانیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ سپر ہیرو سیریز کی ساتویں فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی ہدایتکاری برائن سنگر نے دی ہے جبکہ اسکرین پلے سائمن کنبرگ نے تحریر کیا ۔

(جاری ہے)

ایکس مین اور ایکس مین ٹو کے بعدسنگر اس سیزیر کی تیسری فلم کی ہدایتکاری کررہے ہیں جس میں مائیکل فاس بینڈر،جیمز میکوئے،جینیفر لارنس،شان ایشمور،ہیلی بیری،ہیو جیک مین،اینا پیکوئن،جوش ہیلمان اور لوکاس ٹل سمیت دیگر اہم اداکار اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

لورین شولر ڈونر اور برائن سنگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ٹوئنٹتھ سنچری فاکس کے تحت 2Dاور3Dفارمیٹس میں رواں سال21 مئی کو دنیا بھر میں اور23مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :