مین آف اسٹیل کے سیکوئیل میں کام نہیں کرونگا، رسل کرو

منگل 8 اپریل 2014 13:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) بالی وڈ اداکار رسل کراؤ نے کہا ہے کہ وہ فلم ” مین آف اسٹیل “ کے سیکیوئیل میں کام نہیں کرینگے ۔ فلم ”مین آف اسٹیل“ میں رسل کرو نے سپر مین کے باپ کا کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں رسل نے کہا کہ وہ مذکورہ فلم کے سیکیوئیل میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ اس سلسلے کی نئی فلم کی کہانی تبدیل ہوگی اور سپر ہیروز کی نئی دنیا نظر آئے گی۔ مین آف اسٹیل کا سیکوئیل 2016ء میں ریلیز ہوگا جس میں سپرمین کا رول اداکار ہنری کیوول جبکہ بیٹ مین کا کردار بن ایفلیک ادا کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :