تحفظ پاکستان آرڈیننس آئین سے متصادم اور بنیادی حقوق کی نفی کرتاہے، فاروق ستار
منگل 8 اپریل 2014 13:21
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اسے آئین سے متصادم اور بنیادی حقوق کی نقی قرار دے دیا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج ملک میں مراعات اور مفادات کی سیاست ہو رہی ہے، ماورائے آئین طالبان اور دہشت گرد رہا کئے جا رہے ہیں، آرمی چیف کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، آئی ایس پی آر ہی آرمی چیف کے بیان کی وضاحت کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون ہے، اسمبلی سے پاس کرانے سے پہلے ریفرنڈم کرایا جاتا تو امید ہے کہ پنجاب کے نوجوان اس قانون کو مسترد کر دیتے، یہ قانون آئین سے متصادم اور بنیادی حقوق کی نفی کرتا ہے، اس قسم کے قانون پاس کرنے سے ریاستی جبر کے مواقع پیدا ہوں گے۔(جاری ہے)
فاروق ستار
کا کہنا تھا کہ آج علامہ اقبال کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوانوں کی تعلیمی اور سیاسی نظام میں شمولیت کے بغیر ملک میں تعمیری سفر شروع نہیں ہو سکتا، آج پاکستان کو بچانے کا چیلنج درپیش ہے، علی گڑھ یونی ورسٹی کے طلبا تحریک کا حصہ نہ بنتے تو آج پاکستان معرض وجود میں نہ آتا، ملک کے روشن مستقبل کے لئے طلبا کو باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.