کلکوٹ کوہستان :گھر پر مٹی کا تودہ گرگیا،11 افراد کے دب جانے کا خدشہ

منگل 8 اپریل 2014 11:43

دیربالا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء)دیربالا کے علاقے کلکوٹ کوہستان میں گھر پر مٹی کا تودہ گرگیا،11 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ،ا مدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

دیربالا کی یونین کونسل کلکوٹ کوہستان کے علاقے بدران میں گھر پر مٹی کا تودہ گرگیا،مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا،گھر میں 9سے 11افراد دبے ہوئے ہیں جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔دبے ہوئے افراد میں بچے،خواتین بھی شامل ہیں ،پولیس کے مطابق ،اطلاع ملنے پر پولیس اور مقامی افراد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے علاقہ روانہ ہوگئے ہیں۔