صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں

منگل 8 اپریل 2014 11:43

صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8اپریل 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین دو روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں قیام کے دوران صدر مملکت اسٹاف کالج کے دورہ کے علاوہ گورنر و وزیراعلی بلوچستان و صوبائی کابینہ اور اسمبلی اراکین سے ملاقاتیں کریں گے،صدر مملکت کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،اس حوالے سے زرغون روڈ پر تین بڑے نجی اسکولوں میں چھٹی بھی کرادی گئی ہے۔