بھارتی میڈیا کی ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے پر اپنی ٹیم پر کڑی تنقید،بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا کہ وہ گھر کے ہی شیر ہیں‘یووراج اور دھونی اپنی مدت پوری کرچکے‘ انہیں سنجیدگی سے ٹیم سے علیحدگی پر غور کرنا چاہئے‘ بھارتی بورڈ بھی ٹیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیلئے غور کرے‘ ٹائمز آف انڈیا

پیر 7 اپریل 2014 01:05

بھارتی میڈیا کی ٹی 20 ورلڈ کپ ہارنے پر اپنی ٹیم پر کڑی تنقید،بھارتی کھلاڑیوں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) بھارتی میڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے پر اپنی ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ گھر کے ہی شیر ہیں‘ بھارتی بورڈ کو اس شکست کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیلئے سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی پیر کی اشاعت میں ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بھارتی بیٹس مینوں نے رنزبہت کم بنائے۔

جس کی وجہ سے بھارت میچ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔بھارتی میڈیامیں یہ بحث بھی جاری ہے کہ شکست کے ذمہ دار یووراج سنگھ ہیں یادھونی؟ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز‘ ٹائمز آف انڈیا و دیگر ذرائع ابلاغ نے اس شکست پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم گھر کی ہی شیر ہے۔

(جاری ہے)

پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کے بعد فائنل میں ہارنے کا جواز نہیں بنتا تھا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ آخری 5 اوورز میں یووراج سنگھ‘ مہندرا سنگھ دھونی نے جس طرح کا کھیل پیش کیا ایسا کھیل تو کلب ٹیمیں بھی پیش نہیں کرتیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا کہ اب وہ اپنی مدت پوری کرچکے ہیں اور انہیں رضاکارانہ طور پر علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے۔ اخبار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے اور ہر کوئی انفرادی کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ دھونی کو بھی اب اپنی کپتانی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :