یوسف رضا گیلانی آشیر باد ، سابق ایم این اے میاں محسن 7سال سے پمز ہسپتال میں زیر علاج، دو پرائیویٹ کمرے ہائر ،بورڈ کی ہدایات کے باوجود گھر لے جانے کی بجائے ہسپتال رکھا گیا

پیر 7 اپریل 2014 00:51

یوسف رضا گیلانی آشیر باد ، سابق ایم این اے میاں محسن 7سال سے پمز ہسپتال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حکم پر سابق ایم این اے میاں محسن پمز ہسپتال میں سات سال سے زیر علاج ہیں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔بورڈ کی جانب سے نرسنگ کیئر کی ہدایات کے باوجود انہیں گھر لے جانے کی بجائے ہسپتال میں رکھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پمز کے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک سابق ایم این اے میاں محسن کو پمز ہسپتال میں سات سال قبل علاج معالجے کے سلسلے میں داخل کرایا تھا اور اس کیلئے دو پرائیویٹ کمرے ہائر کئے گئے تھے جو کہ اب بھی پمز میں زیر علاج ہیں ۔

ہسپتال انتظامیہ پر دباؤ بڑھایا گیا ہے کہ انہیں ہر حال میں ہسپتال میں رکھ کر بہتر سہولیات فراہم کی جائیں حالانکہ میڈیکل بورڈ نے لکھا ہے کہ انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا جائے اور انہیں فوری طور پر گھر شفٹ کیا جائے تاہم سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر انہیں ہسپتال میں رکھا گیا ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :