پاکستان کے بعد لندن میں ہتھوڑاگروپ سرگرم،تین خواتین کو زخمی کردیا،خواتین کا تعلق عرب امارات سے ہے،ایک کی حالت تشویشناک،شہرمیں خوف وہراس پھیل گیا

پیر 7 اپریل 2014 23:57

پاکستان کے بعد لندن میں ہتھوڑاگروپ سرگرم،تین خواتین کو زخمی کردیا،خواتین ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی ہتھوڑاگروپ سرگرم ہوگیااورلندن کے ایک ہوٹل میں داخل ہوکرتین خواتین کو زخمی کردیا،زخمیوں میں سے ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،حملہ آور جائے وقوعہ سے فرارہوگئے ،واقعے کے بعد شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،برطانوی میڈیاکے مطابق ہتھوڑاگروپ نے آدھی رات کو کمبرلینڈہوٹل میں آدھی رات کو داخل ہوکرتین خواتین پر حملہ کردیامزاحمت پر ہتھوڑوں کے وار کرکے ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے بتایاکہ زخمی ہونے والی خواتین متحدہ عرب امارات کی شہری ہیں اوران کی عمریں 30سے 35سال کے درمیان ہیں،پولیس نے بتایاکہ حملے کے بعد شہر بھر میں خوف وہراس پھیل گیاہے اورمختلف جگہوں سے انہیں اس گروپ کی گرفتاری کے لیے فون آرہے ہیں،پولیس نے کہاکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :