قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014 منظور،اپوزیشن کا احتجاج

پیر 7 اپریل 2014 23:24

قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014 منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان ترمیمی بل 2014 کی اپوزیشن جماعتوں کے شدید احتجاج کے درمیان منظوری دیدی گئی ۔ بل اپوزیشن کی غیر موجودگی میں منظور کیا گیا ۔تحفظ پاکستان بل 2014 میں تحفظ پاکستان بل 2013 کی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں ۔ بل میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف مقدمات کی سماعت کیلیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بل کے متن کے مطابق دہشتگردی کے مقدمے کی تفتیش مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی،اور سزا یافتہ شخص کو ملک کی کسی بھی جیل میں رکھا جا سکے گا۔ادھر اپوزیشن ارکاننے بل کی منظوری کے خلاف شدیداحتجاج کیا ،اوربلوں کی کاپیاں پھاڑکرپھینک دیں۔اپوزیشن ارکان نے بل میں ترامیم دینے سے بھی انکار کیا۔حکومتی اتحادی جماعت جے یوآئی (ف)کی شاہدہ اختر نے بل میں ترمیم پیش کی۔بعد ازاں اپوزیشن ارکان احتجاجاً ایوان سے باہر چلے گئے۔واک آؤٹ کرنے والوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ارکان بھی شامل تھے۔اس سے قبل تحریک انصاف نے کورم کی نشاندہی کی ۔تاہم گنتی کرنے پرکورم پورانکلا۔