کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کیلئے تیار ہوں‘ پرینیتی چوپڑا

پیر 7 اپریل 2014 22:47

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء)بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ اب محبت اور پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے بالکل تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں یقیناً اب کسی کی محبت میں گرفتار ہوکر پھر اس کیساتھ شادی کرلینا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈائریکٹر سٹیش شرما کی بہت عزت کرتی ہوں اور وہ اور آدیتیہ چوپڑا میرے لئے اسلئے بھی قابل احترام ہیں کہ انہوں نے مجھے بہت کچھ دیا۔