ہالی ووڈ اداکار میکی رونے 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پیر 7 اپریل 2014 22:47

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) ہالی ووڈ اداکار میکی رونے 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رونے طویل عرصے سے علیل تھے۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر ہی انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

رونے نے اپنی ساری زندگی ہی شوبز میں گزار دی۔ انہوں نے 1930ء میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور آندائی ہارڈائی کی فلموں میں اپنے بوائے نیکسٹ ڈور کردار سے مقبولیت حاصل کی۔ انہوں نے میوزیکل سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔