مصر،چارمردوں کو ہم جنسی کے الزام میں آٹھ سال تک قید کی سزائیں،پراسیکوٹرنے مردوں پرانحرافی پارٹیاں منعقدکرنے،عورتوں جیسالباس پہننے پر مقدمہ دائرکیاتھا

پیر 7 اپریل 2014 22:46

مصر،چارمردوں کو ہم جنسی کے الزام میں آٹھ سال تک قید کی سزائیں،پراسیکوٹرنے ..

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) مصر کی ایک عدالت نے چار مردوں کو ہم جنس پرستی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم قراردے کر تین سے آٹھ سال تک قید کی سزائیں سنادیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹرز نے ان مردوں پر”انحرافی پارٹیاں“منعقد کرنے اور عورتوں جیسا لباس پہننے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا تھاعدالت نے ان میں سے تین کو آٹھ آٹھ سال قید کی سزا سنائی اور ایک کو تین سال جیل کی سزا سنائی ،پراسیکیوٹرز نے ان چاروں پر خلاف فطرت جنسی فعل پر پابندی کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا اور ان پر ماضی میں ہم جنس پرستی اور بدفعلی کے مرتکب ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا،واضح رہے کہ مصر میں ہم جنس پرستوں کو عادی گے یا بدفعلی کے مرتکب ثابت کرنے کے لیے ان کے زبردستی میڈیکل ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کو ہم جنس پرستوں کے حقوق کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔واضح رہے کہ مشرق وسطی اور افریقہ بھر میں ہم جنس پرستوں سے کوئی رورعایت نہیں برتی جاتی ہے اور معاشرے میں بھی انھیں ناپسندیدہ قراردیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :