فلموں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ بہت ضروری ہے‘ نرما

پیر 7 اپریل 2014 22:44

فلموں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ بہت ضروری ہے‘ نرما

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ثقافت کیساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کریں اور اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو اسی طرح اندھیرے میں بھٹکتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچی‘ پنجابی‘ سندھی اور پٹھان بعد میں پہلے پاکستانی ہیں اسلئے ہمیں ہر شعبے میں پاکستانیت کا ثبوت دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں بڑی جان ہے اور رواں سال اس کیلئے کامیابی کا سال ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :