لاہور شہر میں امن و امان کی صورتحال بے قابو ہے،ہسپتالوں، سکولوں کا پیسہ جنگلہ بس پر لگانا کہاں کا انصاف ہے‘ چوہدری پرویز الٰہی ،غریب بچے آج بھی تعلیم کو ترس رہے ہیں، شہباز شریف ہمارے درجنوں فلاحی منصوبوں کے مقابلہ میں اپنی ایک کامیاب سکیم بتا دیں‘ وفد سے گفتگو
پیر 7 اپریل 2014 20:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں اور سکولوں کا پیسہ جنگلہ بس سروس پر لگانا کہاں کا انصاف ہے جبکہ غریبوں کے بچے آج تعلیم اور عوام دوائی کو ترس رہے ہیں، شہباز شریف ہمارے درجنوں کامیاب عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے مقابلہ میں اپنی ایک ایسی سکیم بتا دیں جو کامیاب ہوئی ہو۔
وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ، ڈاکے، چوریاں ختم کرنے کے وعدے پر ووٹ لیے تھے لیکن انہوں نے ان سب میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے، بے بس لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، صوبائی دارالحکومت میں یہ حال ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگ دوائی نہ ملنے کے باعث مر رہے ہیں، لاہور شہر میں 75فیصد پانی پینے کے قابل نہیں، امن و امان کی صورتحال بے قابو ہے، ایسے صوبہ میں جنگلہ بس سروس ایسے اللے تللے زیب نہیں دیتے جس پر پانچ شہروں میں صرف ایک ایک روٹ پر بسیں چلانے کیلئے سالانہ 60 ارب روپے کی سبسڈی دینا ہو گی، کیا بس سروس ہی بدحال، بیمار اور بے روزگار پنجاب کے مسائل کا حل ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے مثبت سوچ اور ویژن کے تحت تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں کام شروع کیے جو انہوں نے روک دئیے اب لاکھوں بچے ہر سال سکول سے باہر رہ جاتے ہیں، سرکاری سکولوں کو یتیم کر دیا گیا ہے، پنجاب کا تعلیمی بجٹ دانش سکول کے نام پر اڑا دیا گیا، 25 سکولوں کا دعویٰ کر کے 4 سکول بنا سکے اور وہ بھی صرف امراء کے بچوں کیلئے جبکہ ہمارے ”پڑھا لکھا پنجاب پروگرام“ کا فوکس غریب بچوں اور بچیوں پر تھا، ووٹوں کا لالچ ہوتا تو ہم بھی لیپ ٹاپ تقسیم کر سکتے تھے لیکن ہم مستقبل سنوارنا چاہتے تھے، ہم نے عام بچوں کے علاوہ معذور اور بے سہارا، لاوارث بچوں کو بھی مثالی تعلیمی سہولتیں فراہم کیں، صحت کے شعبہ میں ہمارے دور میں کتنی ہی سہولتیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فراہم کی گئیں جن میں 1122 سروس اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی فوری و بہترین سہولتوں کے علاوہ نئے ایمرجنسی بلاک اور مفت ادویات کی فراہمی شامل تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.