وزیراعظم محمد نواز شریف 9 سے 11 اپریل تک چین کا دورہ کرینگے، باؤ فورم برائے ایشیاء کے اجلاس میں خطاب اورچینی وزیراعظم لی کی چیانگ فورم کا افتتاح کرینگے

پیر 7 اپریل 2014 19:37

وزیراعظم محمد نواز شریف 9 سے 11 اپریل تک چین کا دورہ کرینگے، باؤ فورم ..

بیجنگ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف 9 سے 11 اپریل تک چین کا دورہ کرینگے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف 10 اپریل کو باؤ فورم برائے ایشیاء کے اجلاس میں خطاب کریں گے جبکہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ فورم کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف چینی ہم منصب کی ضیافت میں بھی آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور قزاخستان کے وزراء اعظم کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

وہ ”شاہراہ ریشم کی بحالی“ کے بارے میں سیمینار سے خطاب کریں گے جس میں چین، ایران اور قزاخستان کے رہنما بھی موجود ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف فورم میں شرکت کے علاوہ چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں رہنما دو طرفہ روابط بالخصوص اقتصادی تعاون اور پاک چین اقتصادی راہداری پر توجہ مرکوز کریں گے۔