کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں پر ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی میں احتجاج،گولی کے ذریعے کارکنوں کو خاموش نہ کیا جائے ،کوئی مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے،فیصل سبزواری
پیر 7 اپریل 2014 19:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صوبائی حکومت کی ہرمثبت قانون سازی کی حمایت کی، حکومت استغاثہ کا نظام بہتر بنائے اور مجرموں کو عدالتوں سے سزا دلائی جائے، کوئی کتنا بھی بڑا مجرم ہو، ملزم کو مارنے کا اختیار کسی ادارے کا پاس نہیں، گولی کے ذریعے کارکنوں کو خاموش نہ کیا جائے ،کوئی مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے لیکن ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے نکتہ اعتراض پر پولیس مقابلے یا ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ نہیں اٹھایا۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے احتجاج پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ گناہ گارکے بھی ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دے سکتے، حکومت کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ماورائے عدالت قتل کی ہدایت نہیں دی گئی، نہ ہی حکومت کی کسی مجرم کی گرفتاری چھپانے کی پالیسی ہے، جو بھی مجرم ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی فہرست دے اگر وہ لاپتہ ہیں تو ان کی بازیابی کے لئے تعاون کیا جائے گا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات پر مل بیٹھ کر بات کی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.