دپیکا پڈکون بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کو تیار نہیں

پیر 7 اپریل 2014 17:30

دپیکا پڈکون بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کو تیار نہیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) بالی وڈ ہیروئن دپیکا پڈکون بوائے فرینڈ رنویر سنگھ کو تنہا چھوڑنے کو تیار نہیں۔ کرن جوہر کی شدھی کو نہ کر کے رنویر کے مقابل باجی راؤ مستانی کے لیے ہاں کر دی۔ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی دوستی بڑھنے لگی۔

(جاری ہے)

دونوں ایک ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم باجی راؤ مستانی کے لیےرنویر سنگھ کو کاسٹ کیا تو اداکارہ دپیکا پڈکون نے کرن جوہر کی شدھی کے لیے نہ کر کے رنویر کی مستانی بننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق کرن جوہر دپیکا کے انکار کے بعد فلم کے لیے کترینہ کیف اور رنبیر کپور کو کاسٹ کر سکتے ہیں۔