آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے بُری شکست پاکستان کوہوئی

پیر 7 اپریل 2014 17:00

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے بُری شکست پاکستان کوہوئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سب سے بُری شکست پاکستان کوہوئی۔ یکم اپریل2014ء کوڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو84رنزسے شکست دی۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپر16مارچ2014ء کوچٹاکانگ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے ہانگ کانگ کو80رنزسے شکست دی۔تیسرے نمبرپر25مارچ2014ء کوڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کو73رنزسے شکست دی۔چوتھے نمبرپر30مارچ2014ء کوڈھاکہ میں بھارت نے آسٹریلیاکو73رنزسے شکست دی۔پانچویں نمبرپر31مارچ2014ء کوچٹاکانگ میں میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکانے نیوزی لینڈکو59رنزسے شکست دی۔