خضدار میں ایف سی کی کارروائی میں 30 شدت پسند ہلاک، 10 اہلکار زخمی
پیر 7 اپریل 2014 16:46
خضدار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) ایف سی کے اہلکاوں نے پرود کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 30 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے 10 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
ترجمان ایف سی کے مطاب اہلکاروں نے آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کی نگرانی میں پرود کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران حملہ آوروں نے جدید اسلحے، راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تاہم شدت پسندوں کے حملے کا ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور کارروائی کرکے 30 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، آپریشن میں حملہ آوروں کی 6 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں جبکہ آپریشن میں ایف سی کے اسپیشل آپریشن ونگ اور قلات اسکاؤٹس نے حصہ لیا۔
مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.