نامعلوم افراد نے کئی دوکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال ڈی ،دوکانداروں کو تالے توڑنے پڑے

پیر 7 اپریل 2014 16:20

نامعلوم افراد نے کئی دوکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال ڈی ،دوکانداروں ..

بھمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7اپریل 2014ء) بھمبر ، نامعلوم افراد نے کئی دوکانوں کے تالوں میں ایلفی ڈال ڈی ،تالے توڑنے پڑے، دوکانداروں کو پریشانی کا سامنا ،آوارہ نوجوانوں کے رات بھر بازاروں میں ڈیرے ، پولیس گشت غائب ، تفصیلات کے مطابق سٹی پوسٹ آفس کے نزدیک واقع تین دکانوں کے تالوں میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے ایلفی ڈال دی دوکاندار دوسرے دن صبح اپنی اپنی دوکانیں جب کھولنے لگے تو وہ نہ کھلیں جس پر انہیں معلوم ہوا کہ تالوں میں ایلفی ڈال دی گئی ہے دوکانداروں مرزا احسن رسول گیس ڈیلر اور دیگر نے بتایا کہ ہمیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بڑے بڑے تالے توڑنے پر ہمارا نقصان بھی ہوا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے انہوں نے بتایا کہ رات بھر اکثر ہم بازاروں میں آوارہ نوجوانوں کو بیٹھا دیکھتے ہیں جن کا کائی کام نہیں ہوتا یہ انہیں کی کاروائی ہے دوسری طرف شہر بھر میں رات کے اوقات میں پولیس گشت بھی غائب ہے جسکی وجہ سے آئے روز چوری سمیت دیگر واقعات رونما ہو تے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :